ETV Bharat / city

دہلی: شدید آتشزدگی میں 200 جھونپڑیاں خاکستر

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 4:51 PM IST

دہلی کے بوانا میں واقع جے جے کالونی میں شدید آتشزدگی کی اطلاع ہے، جس میں تقریبا 200 جھونپڑیاں خاکستر ہوگئیں، موقع پرآگ بجھانے کےلیے 15 فائربریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں۔

دہلی: شدید آتشزدگی میں 200 جھونپڑیاں خاکستر
دہلی: شدید آتشزدگی میں 200 جھونپڑیاں خاکستر

قومی دارالحکومت دہلی کے بوانا جے جے کالونی میں آباد جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر ہیں۔ آگ کی زد میں آنے سے متعدد جھوپڑیاں تباہ ہوگئیں۔ لوگوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

منگل کی سہ پہر بوانا جے جے کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ میں تقریبا 200 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئی۔ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا ورنہ کئی ہزار جھونپڑیاں جل سکتی تھیں۔ آس پاس ہزاروں جھونپڑیاں موجودہیں، ان کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کا سارا سامان جل گیا۔

اپنا معمولی سا ٹھکانہ جلنے کے بعد ان جھونپڑیوں میں رہنے والے بے حد پریشان ہیں فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ہیں، جنہوں نے آگ پر قابو بھی پالیا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے علاوہ دہلی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی یہاں کیے گئے ہیں، کیوں کہ کئی بار یہاں کے لوگ انتظامیہ سے اس قدر ناراض ہوئے ہیں کہ آگ لگنے کے بعد لوگ سرکاری عملے پر پتھراؤ کردیتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں انسداد فساد جیسی گاڑیاں بھی موقع پر موجود تھیں۔

فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن 200 کچی آبادیاں جل جانے کی وجہ سے یہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ اب انہیں حکومت سے امید ہے کہ وہ ان لوگوں کے لیے کچھ انتظام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.