ETV Bharat / city

ایمس ایمرجنسی وارڈ میں لگی آگ، مریضوں کو باہر نکالا گیا - دہلی

دارالحکومت دہلی کے ایمس اسپتال میں آگ لگ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آگ ایمرجنسی وارڈ میں لگی تھی۔ یہ حادثہ صبح کے ساڑھے 5 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔

Fire breaks out in AIIMS emergency department in delhi
ایمس ایمرجنسی وارڈ میں لگی آگ، مریضوں کو باہر نکالا گیا
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 9:20 AM IST

دارالحکومت دہلی کے ایمس اسپتال میں آگ لگ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آگ ایمرجنسی وارڈ میں لگی تھی۔ یہ حادثہ صبح 5:30 بجے کا بتایا جارہا ہے۔ جس کی اطلاع فائر بریگیڈ ٹیم کو دی گئی۔ فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:غازی آباد: فائرنگ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

موصولہ اطلاع کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس آگ میں اب تک کسی کو جانی یا مالی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ تاہم اس آگ میں کچھ دستاویزات جل گئے ہیں۔ ایمرجنسی وارڈ کے اندر موجود مریضوں کو نکال لیا گیا ہے۔ وہیں جو مریض وینٹی لیٹر پر تھے انہیں کسی اور جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت آگ پر قابو پالیا، جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.