قومی دارالحکومت دہلی کے کیرتی نگر میں چونا بھٹی کچی آبادی کے علاقے میں جمعرات کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کی اطلاع پا کر دو درجن سے زائد فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دہلی فائر سروس کے چیف فائر آفیسر راجیش پنور نے کہا 'رات کو تقریبا 11.20 بجے ہمیں اطلاع ملی کہ کیرتی نگر میں چونا بھٹی کی کچی آبادی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لگ بھگ 45 گاڑیاں فائر فائٹنگ آپریشن میں مصروف رہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ کنٹرول میں ہے'۔