مشرقی دہلی کےمعروف اسپتال ہیڈ گیوار میں گزشتہ دیر شب آگ لگ گئی آگ لگنے سے اسپتال میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا موقع پر پہنچے فائربریگیڈ کے عملے نے مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا کسی جان ومال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاع کے مطابق کرکڑڈوما علاقے میں واقع ہیڈگیوار اسپتال کے آئی سی یو میں دیر رات آگ لگ گئی۔ جس کے بعد آئی سی یو میں داخل مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا اور آگ لگنے کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔
فائر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہیڈگیوار ہاسپٹل کے آئی سی یو میں فائر وارڈ کے باہر ایم سی بی (منی ایچر سرکٹ بریکرز) بورڈ میں ایک برقی آلہ نصب تھا۔ جس میں آگ لگی تھی.
جسے بروقت قابو میں لایا گیا۔ ایم سی بی میں آگ لگنے سے آئی سی یو میں دھواں پھیل گیا تھا جس کے پیش نظر آئی سی یو میں موجود تمام مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انہیں رات تقریباً ساڑھے نوبجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد چار فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔ محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسپتال کی دوسری منزل پر واقع میٹرنٹی وارڈ کے آئی سی یو کے قریب واقع بجلی میں ایک ایم سی بی باکس میں آگ لگ گئی جسے کچھ ہی دیر میں بجھا دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔ اس آگ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔