ETV Bharat / city

عام آدمی پارٹی کے چار ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج - سیوک سینٹر میں مظاہرہ

عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سیوک سینٹر میں صفائی ملازمین کے ساتھ ایک مظاہرے کے دوران ہنگامہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پہلے روڈ بلاک کیا اور جب پولیس نے انہیں سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا کرنے لگے۔ جھگڑے کے دوران کملا مارکیٹ کے اے سی پی انل کمار کی انگلی ٹوٹ گئی۔ اسی دوران 9 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

four AAP MLA
four AAP MLA
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 10:07 AM IST

عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی پر سیوک سینٹر میں صفائی ملازمین کے ساتھ ایک مظاہرے کے دوران زبردست ہنگامہ کرنے اور سڑک بلاک کرنے و پولیس اہلکار کے ساتھ زبردستی کرنے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے چار ارکان اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج

عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے مظاہرہ کو مشتعل کیا اور سڑک جام کرائی اور جب پولیس نے جام ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار کے ساتھ دھکا مکی کی جس میں 9 پولیس اہکار زخمی ہو گئے۔ اس دوران کملا مارکیٹ اے سی پی کی انگلی ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے چاروں ایم ایل ایز موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے معاملے کے متعلق ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

صفائی ملازمین کا مظاہرہ

بدھ کے روز پولیس کی اجازت کے بغیر کملا مارکیٹ کے سیوک سینٹر میں صفائی ملازمین نے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں عام آدمی پارٹی کے چار ارکان اسمبلی، ماڈل ٹاؤن سے اکھلیش ترپاٹھی، کنڈلی سے کلدیپ کمار عرف مونو، تری لوکپوری سے روہت اور منگولپوری سے ایم ایل اے راکھی برلا سینکڑوں صفائی ملازمین کے ساتھ شامل ہوئے۔

تھانے میں ایف آئی آر درج

پولیس عہدیداروں کے مطابق جب موقع پر ہنگامہ بڑھنے لگا تو چاروں ایم ایل اے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے شرپسندوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 335/186/332/188 / 269/270 اور چار ایپیڈیمک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 13 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ پولیس ٹیم کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.