ETV Bharat / city

FCRA Registration: جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سمیت 6ہزار اداروں کی FCRAرجسٹریشن ختم

فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ Foreign Contribution Regulation Act لائسنس کی میعاد ختم FCRA Registration expiredہونے کے سبب جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی، دہلی اسکول آف سوشل ورک سوسائٹی، بھارتیہ سنسکرت پریشد، ڈی اے وی کالج ٹرسٹ اینڈ مینجمنٹ سوسائٹی، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، گودریج میموریل ٹرسٹ، دہلی پبلک اسکول سوسائٹی، جے این ییو میں نیوکلیئر سائنس سینٹر، انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر، لیڈی شری رام کالج خواتین کے لیے دہلی کالج آف انجینئرنگ اور آل انڈیا مارواڑی یووا منچ سمیت 6ہزار کے قریب ادارے /تنظیمیں براہ راست بیرون ممالک سے چندہ یا عطیات وصول نہیں کر سکیں گے۔

FCRA Registration: جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سمیت 6ہزار اداروں کی FCRAرجسٹریشن ختم
FCRA Registration: جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سمیت 6ہزار اداروں کی FCRAرجسٹریشن ختم
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 10:11 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی (IIT دہلی)انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (IMA) اور نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری سمیت 6 ہزار اداروں کی فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ( FCRA ) رجسٹریشن ہفتہ کو ختم ہو گئی۔

رجسٹریشن ختم FCRA Registration expiredہونے کے بعد اب یہ ادارے براہ راست بیرون ممالک سے چندہ حاصل نہیں کر سکتے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان اداروں نے یا تو اپنے ایف سی آر اے لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست نہیں دی تھی یا ان کی درخواستوں کو مرکزی وزارت داخلہ (ایف سی آر اے) نے مسترد کر دیا ہے۔

FCRA Registration: جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سمیت 6ہزار اداروں کی FCRAرجسٹریشن ختم
FCRA Registration: جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سمیت 6ہزار اداروں کی FCRAرجسٹریشن ختم
FCRA Registration: جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سمیت 6ہزار اداروں کی FCRAرجسٹریشن ختم
FCRA Registration: جامعہ ملیہ اسلامیہ، ہمدرد ایجوکیشن سمیت 6ہزار اداروں کی FCRAرجسٹریشن ختم

بیرون ممالک سے چندہ یا عطیات وصول کرنے کے لیے رضاکارانہ تنظیموں کو ایف سی آر اے کا لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ جن کا رجسٹریشن ہفتہ کو ختم ہو گیا ہے وہ بیرون ملک سے کوئی چندہ نہیں لے سکیں گے۔

فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ Foreign Contribution Regulation Actسے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جن تنظیمیں اور اداروں کا FCRA کے تحت رجسٹریشن کی میعاد ختم ہو چکی ہے، ان میں اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، لال بہادر شاستری میموریل فاؤنڈیشن، لیڈی شری رام کالج برائے خواتین، دہلی کالج آف انجینئرنگ اور آکسفیم انڈیا۔ ایف سی آر اے کے تحت رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور اس سے وابستہ افراد کی سرگرمیوں کو منظم کرنے والی مرکزی وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن ہفتہ یکم جنوری کو ختم ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اے پلس پلس گریڈ ملا، اے ایم یو میں بھی خوشی کا ماحول

کسی بھی تنظیم اور این جی او کے لیے غیر ملکی عطیات وصول کرنے کے لیے ایف سی آر اے کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ جمعہ تک، 22762 ایف سی آر اے سے رجسٹرڈ این جی اوز تھیں۔ ہفتہ کو کم ہو کر ان کی تعداد 16829 پر آ گئی۔

جن تنظیموں کی FCRA رجسٹریشن کی میعاد ختم ہو چکی ہے ان میں میڈیکل کونسل آف انڈیا (MCI)، ایمانوئل ہسپتال ایسوسی ایشن، جو پورے ہندوستان میں ایک درجن سے زیادہ ہسپتال چلاتا ہے، ٹیوبر کلوسس (تپ دق) ایسوسی ایشن آف انڈیا، وشوا دھرمیتن، مہارشی آیوروید پرتشتھان، نیشنل فیڈریشن آف فشرمین کوآپریٹیو لمیٹڈ شامل ہیں۔

ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی، دہلی اسکول آف سوشل ورک سوسائٹی، بھارتیہ سنسکرت پریشد، ڈی اے وی کالج ٹرسٹ اینڈ مینجمنٹ سوسائٹی، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، گودریج میموریل ٹرسٹ، دہلی پبلک اسکول سوسائٹی، جے این ییو میں نیوکلیئر سائنس سینٹر، انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر، لیڈی شری رام کالج خواتین کے لیے دہلی کالج آف انجینئرنگ اور آل انڈیا مارواڑی یووا منچ بھی ان اداروں یا تنظیموں میں شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.