ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان تانیا شیرگل نے کہا کہ انہوں نے اس پریڈ کی تیاریاں طویل عرصے سے شروع کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 72 ویں آرمی ڈے پر آرمی پریڈ کی قیادت کرنے کے بعد اب انہوں نے یوم جمہوریہ پریڈ کے لیے اپنی پوری مشق شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ کیپٹن تانیا شیرگل پہلی ایسی خاتون ہیں جنھیں آرمی ڈے کے موقع پر مرد دستے کی قیادت سونپی گئی ہے۔ گزشتہ برس کیپٹن بھاونا کستوری یوم جمہوریہ کے موقع پر مرد دستے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون آفیسر بنی تھیں۔
پنجاب کے ہوشیار پور قصبے گڑھدیوالا کی رہائشی تانیا فوج میں ملازمت کرتی رہی ہے، وہ اپنے خاندان کی چوتھی نسل میں سے ہیں ہیں جو فوج میں داخل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کے والد نے وردی پہنتے تھے تبھی انہوں نے فوج میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
کیپٹن تانیا نے ناگپور یونیورسٹی سے الیکٹرانکس اور ٹیلی مواصلات میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد وہ چنئی میں آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی میں شامل ہوگئیں جس کے بعد انہیں 2017 میں سگنلز کے کور میں کمیشن بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ کارپس آف سگنلز میں شامل ہوگئیں کیونکہ جنگی مواصلات کے دوران اشارے استعمال ہوتے ہیں۔ اس طرح سے انجینئرنگ کی تعلیم بھی ملک کی خدمت میں معاون ثابت ہورہی ہے۔
یوم جمہوریہ پریڈ میں مرد اسکواڈ کی قیادت کرنے والی کیپٹن تانیا شیرگل سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ملک کی خواتین کو کیا پیغام دینا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا ، "بہت سارے لوگ ہیں جو مجھے ابھی بھی آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں، اگر میں کسی ایک فرد کے لیے بھی مثال بنتی ہوں تو یہ میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں صرف ایک ہی زندگی نصیب ہوتی ہے اس لیے ہمیں وہ چیز ضرور حاصل کرنا چاہیے جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔