اس سلسلے میں جمعے کے روز سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو ڈاکٹر کفیل خان کی تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ڈاکٹر کفیل خان بہت خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 مہینوں میں ان پر مشکل حالات آئے، اللہ نے راستہ بنایا لیکن اس کے باوجود وہ بہت زیادہ مقروض ہوگئے۔ اب عدالت عظمی نے ان کی تنخواہوں اور بقایہ جات کی ادائیگی سے انہیں راحت ملی ہے۔