ETV Bharat / city

دہلی کے ہر گھر کی ہوگی کورونا جانچ - وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 2:23 PM IST

اب دہلی میں کورونا وائرس سے نجات کے لیے حکومت کی جانب سے ’دہلی کووڈ رسپانس پلان' تیار کیا گیا ہے۔

اس کے تحت دارالحکومت دہلی کے ہر گھر کی کورونا جانچ آئندہ 6 جولائی 2020 تک کر لی جائے گی۔

دہلی کے ہر گھر کی کورونا جانچ
دہلی کے ہر گھر کی کورونا جانچ

اس کے تحت سبھی مکانات کی اسکیننگ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر وی کے پال کمیٹی کی سفارشات کے بعد دہلی حکومت نے دہلی کووڈ رسپانس پلان تیار کیا ہے۔

دہلی کے ہر گھر کی کورونا جانچ

دہلی حکومت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ایک تفصیلی حکم جاری کیا گیا ہے۔

اس حکم میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دہلی حکومت کس طرح ایک ایک گھر کی جانچ کرے گی۔

اس میں یہ بات درج ہے کہ حکوم این ڈی ایم سی کے تعاون سے اپنا کام 27 جون 2020 سے شروع کرے گی جس کا نتیجہ 10 جولائی 2020 تک آئے گا۔

ابتداً کنٹینمنٹ زون کے ہر گھر کی جانچ ہوگی، اس کے بعد 6 جولائی 2020 تک دہلی کے بقیہ گھروں کی۔

اس کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جس کی قیادت وزیراعلیٰ اروند کیجریوال خود کریں گے۔

اس کے علاوہ کسی فرد کے مثبت ہونے کے بعد اس کے گھر اور دفتر کو کنٹینمنٹ زون بنا دیا جائے گا۔

کنٹینمنٹ زون میں رہائش پزیر افراد کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ضروری اشیا کی فراہمی جائے گی۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیا جائے گا۔

کونٹینمنٹ زون میں ہر ایک کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ کا ہونا لازمی ہے۔

دہلی کے تمام اضلاع میں ہر عمر کے تقریباً 20 ہزار افراد کی جانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.