ETV Bharat / city

'دہلی فسادات نے مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا' - شرپسندوں کے چہرے یاد ہیں

دہلی فسادات متاثرین محمد اکرم نے کہاکہ' دہلی فسادات کے بعد سے ان کی زندگی بالکل بدل گئی ہے۔ پہلے وہ اپنے گھر کے اخراجات بآسانی اٹھایا کرتے تھے لیکن اس فسادات نے انہیں در در بھٹکنے پر مجبور کردیا ہے۔

delhi riots victim
دہلی فسادات نے مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 8:59 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں گذشتہ فروری میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے، اس دوران 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس میں اقلیتی طبقہ کو خاص طور پر کافی نقصان اٹھانی پڑی۔

دہلی فسادات نے مجھ سے میرا سب کچھ چھین لیا

دہلی فسادات متاثرین محمد اکرم نے ای ٹی وی بھارت سے بتایاکہ' ان کی زندگی دہلی فسادات کے بعد سے ایک دم مختلف ہو گئی ہے۔ پہلے وہ اپنے گھر کے اخراجات اٹھایا کرتے تھے اب وہ خود دوسروں پر منحصر ہو گئے ہیں۔

محمد اکرم نے دہلی فسادات میں اپنا ایک ہاتھ اور دوسرے ہاتھ کی ایک انگلی گنوائی ہے۔ لیکن لاپرواہی کا یہ عالم ہے کہ فسادات کے سبب ملنے والے معاوضہ میں انہیں محض 20 ہزار روپے ملے، جبکہ علاج کا سارا خرچ اکرم نے خود ہی برداشت کیا ہے۔ اکرم نے مزید کہا کہ' انہیں تمام شرپسندوں کے چہرے یاد ہیں لیکن پولیس نے ان شرپسندوں کے خلاف ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں کیا'۔

مزید پڑھیں:

'پولیس قاتلوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی'

اکرم نے مزید بتایا کہ' کپل مشرا زندا باد کے نعرے لگاتے ہوئے میں نے ان شر پسندوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ دہلی فسادات سے قبل اکرم 1 ہزار روپے روزانہ کمایا کرتے تھے لیکن اب دوسروں کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے بھی کوئی خاص مدد انہیں نہیں ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.