ETV Bharat / city

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، رکن اسمبلی نے متعلقہ محکمہ سے میٹنگ کی

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 9:32 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 12:49 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے میوات علاقے میں پانی اور بجلی کے مسائل پر ای ٹی وی بھارت نے متعدد خبریں نشر کیں جس کے بعد رکن اسمبلی مامن خان انجینیئر نے محکمہ بجلی و صحت کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

etv bharat news impact , MLA holds a meeting with electricity and health department officers

رکن اسمبلی مامن خان انجینئر نے محکمہ بجلی کے ایس ای، ایس ایس سانگوان اور محکمہ صحت عامہ کے ایس ای جنکراج سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اور دونوں محکموں کے تمام افسران کو بجلی اور پانی کی فراہمی کے متعلق سخت ہدایات دیں۔

پانی انسان کے بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے۔ خصوصاً گرمی کے موسم میں پانی کی کمی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں بجلی اور پانی کی فراہمی میوات میں بڑا مسئلہ بن کر ابھرا ہے۔ رکن اسمبلی نے سہ پہر کے وقت سرکٹ ہاؤس نوح میں ایس ای جنکراج ، ایکس ای این فضل حسین، ایکس ای این سروہا، ایس ڈی او اشوک کمار، جے ای عابد حسین اور جے ای ولی محمد اور محکمہ صحت کے دیگر عہدیداروں سے میٹنگ کرتے ہوئے انہیں عوام کو پانی کی فراہمی کے متعلق سخت ہدایات دیں'۔

انہوں نے ایس ای سانگوان سے کہا کہ' کسی بھی صورت میوات کی عوام کو پانی ملنا چاہیے اگر آپ ایسا نہیں کر پاتے ہیں تو محکمہ بند کردیں حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کام کیسے ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں ساکرس، نگینہ، گھاگس، کنسالی، کرھیڈی، ستواڑی، مانڈی کھیڈا، گنڈوری،گوہانہ جاٹکا شیشونا سمیت کئی درجن دیہات اپنے علاقے میں پانی کی شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جن گاؤوں میں جہاں رین ویل منصوبے کے تحت پانی کے ٹینک بنائےگئے ہیں، یا تو لائن بچھائی نہیں گئی ہے یا ان تک پانی نہیں پہنچ رہا ہے'۔

ویڈیو

اس کے نتیجے میں علاقے کی خواتین کو سر پر مٹکا رکھ کر بہت دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔ صرف یہی نہیں، لوگوں کو پینے کے لیے ٹینکر بھی خریدنا پڑتا ہے اور کبھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے خرید کر بھی پانی ملنا مشکل ہورہا ہے۔'

رکن اسمبلی نے کہا کہ جولائی کے مہینے میں ہونے والی اگلی میٹنگ سے پہلے، ان ساری پریشانیوں کو حل کیا جائے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب انہوں نے محکمہ بجلی کے ایس ای ایس ایس سانگوان اور محکمہ کے ایکس ای این، کے ایس چوہان کی سربراہی میں محکمہ بجلی کے ایس ڈی او اور جے ای سمیت عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں بجلی کی خستہ حالی لائنوں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ اسی لیے بار بار خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں، اور بجلی بند ہوجاتی ہے۔'

انہوں نے محکمہ کے عہدیداروں کو بھی آگاہ کیا کہ بہت سے دیہات میں بجلی کے ٹرانسفارمر اور کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف گاؤں میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہر کیف محکمہ کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی اپنے علاقے میں بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔ اس موقع پر ایکس ای این ایس کے چوہان کے علاوہ ایس ڈی او پرمود ، ایس ڈی او لیاقت ، جے ای مدثربھی موجود رہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 12:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.