ETV Bharat / city

پھانسی کی التوا پر نربھیا کی ماں نے یہ باتیں کہیں

نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں سزائے موت کے چاروں مجرمین کی تیسری بار پھانسی رکنے کے بعد متاثرہ کی والدہ نے عدالت کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

'ہمارا پورا نظام مجرموں کی حمایت کرتا ہے': آشا دیوی

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 10:11 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:22 PM IST

نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہاکہ' عدالت مجرمین کو پھانسی دینے کے اپنے حکم پر عمل کرنے میں اتنا وقت کیوں لگارہی ہے؟ بار بار پھانسی کا ملتوی ہونا ہمارے نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔'

دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو اس معاملے میں سزائے موت کے چار مجرموں کی پھانسی پر روک لگا کر مزید احکامات کے لئے اس معاملے کو موخر کردیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے اس معاملے میں تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد پون گپتا کی جانب سے داخل درخواست پر یہ حکم محفوظ کرلیا تھا۔

'ہمارا پورا نظام مجرموں کی حمایت کرتا ہے': آشا دیوی

صدر رام ناتھ کووند نے 5 فروری کو مجرم اکشے ٹھاکر کی رحم کی درخواست مسترد کردی تھی۔ اب تک ونے شرما اور مکیش سنگھ کی رحم کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:بریلی کے غیاث احمد بھارت کب آئیں گے؟

واضح رہے کہ یہ معاملہ دہلی میں16 دسمبر 2012 کی رات ایک چلتی بس میں 23 سالہ پیرا میڈیکل طالب علم کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور قتل سے متعلق ہے۔ جس کے کچھ دن بعد سنگاپور کے ایک اسپتال میں اس کا انتقال ہوگیا تھا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.