ETV Bharat / city

نوئیڈا: برڈ فلو خطرات کے پیش نظر ڈی ایم کا آن لائن اجلاس - ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی

نوئیڈا میں برڈ فلو سے متعلق حکومتی انتباہ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی صدارت میں گوتم بدھ نگر ضلع میں آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں چیف ویٹرنری آفیسر نے کہا کہ' فی الحال ضلع میں برڈ فلو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

برڈ فلو خطرات کے پیش نظر ڈی ایم کا آن لائن اجلاس

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:02 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں برڈ فلو سے متعلق حکومتی انتباہ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی صدارت میں ضلع گوتم بدھ نگر میں آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ، ڈی ایف او پی- کے سریواستو، چیف ویٹرنری آفیسر اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ چیف ویٹرنری آفیسر نے کہا کہ' فی الحال ضلع میں برڈ فلو کا کوئی امکان نہیں ہے'۔

انہوں نے مزید کہاکہ' محکمہ کے افسران کی جانب سے حکومت کی ہدایتوں کی تعمیل میں کارروائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سہاس ایل وائی نے محکمہ افسران کو ہدایت دی کہ برڈ فلو سے متعلق حکومت ہند اور حکومت اترپردیش کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: امروہہ: مونگ پھلی فروش پر کار سوار نے فائرنگ کی

چیف ویٹرنری آفیسر نے ضلعی مجسٹریٹ کو آگاہ کیا کہ' ضلع میں دو بڑے پولٹری فارمز ہیں، جن کے مالکان کو اس تعلق سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.