ETV Bharat / city

درگاہ حضرت نظام الدین سے غربا و مساکین میں راشن کٹس تقسیم - خواجہ نظام الدین کی درگاہ

دہلی میں کورونا کرفیو نافذ ہونے سے قبل ہی خواجہ نظام الدین کی درگاہ کو عام زائرین کے لیے بند کر دیا گیا تھا لیکن غرباء و مساکین کے لیے لنگر اور افطار کا اہتمام درگاہ سے بدستور جاری ہے۔

distribution of ration kits from dargah hazrat nizamuddin
درگاہ حضرت نظام الدین سے غربا و مساکین میں راشن کٹ تقسیم
author img

By

Published : May 13, 2021, 7:19 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا سے تحفظ کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس دوران تمام مذہبی مقامات پر بھی پابندیاں عائد ہونے کے سبب تمام لوگ پریشان ہیں۔

درگاہ حضرت نظام الدین سے غربا و مساکین میں راشن کٹ تقسیم

ایسی پریشان کن صورت حال کے باوجود حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ سے ضرورت مندوں کے لیے مدد کے طور پر راشن کٹس، افطار اور بریانی کے پیکٹس تقسیم کرنے کا کام مسلسل جاری ہے۔

حالانکہ دہلی میں کرفیو نافذ ہونے سے قبل کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خواجہ کے درگاہ کو عام زائرین کے لیے بند کر دیا گیا تھا لیکن لنگر اور افطار کا اہتمام درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے بند دروازوں سے جاری ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی منتظمہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ضرورت مندوں تک درگاہ کی جانب سے مدد مسلسل جاری رکھیں گے۔

فی الحال چند افراد کے علاوہ درگاہ حضرت نظام الدین میں کسی کا بھی داخلہ ممنوع ہے، البتہ درگاہ کی جانب سے غربا و مساکین کے درمیان لنگر اور افطار کے پیکٹ درگاہ کے باہر ہی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.