ETV Bharat / city

عالمی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہے۔

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 1:42 PM IST

بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے درمیان گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی مسلسل گیارہویں دن بھی ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) کو کم کر دیا ہے۔

اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔

اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہے۔

پیر کو 11ویں دن گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں ہیں۔

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.97-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.