ETV Bharat / city

وزارت قانون کے نائب سکریٹری بھی کورونا مثبت - شاستری بھون کی چوتھی منزل پر اے ونگ

وزارت قانون کے نائب سکریٹری کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد احتیاط کے طور پر شاستری بھون کے کچھ حصوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

Deputy Secretary of Law Ministry also corona positive
وزارت قانون کے نائب سکریٹری بھی کورونا مثبت
author img

By

Published : May 5, 2020, 11:11 PM IST

وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شاستری بھون کی چوتھی منزل پر اے ونگ میں بیٹھنے والے وزارت قانون کے نائب سکریٹری کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ وزارت کو ان کی جانب سے فون کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ یکم مئی کو آئی تھی، جس میں انہیں مثبت پایا گیا ہے۔

دراصل ، یہ افسر آخری بار 23 اپریل کو دفتر آئے تھے۔ وہ اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی پر تھے۔ بعد میں ، ان کے والد کو کورونا انفیکشن ہوا اور پھر یہ افسر بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ اس بات کا پتہ چلنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر شاستری بھون کی چوتھی منزل کے اے ونگ کو گیٹ نمبر ایک سے گیٹ نمبر 2 تک سیل کردیا گیا ہے۔

پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور افسر کی چھٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.