بدھوڑی نے کہا کہ او زون کے دائرے سے باہر آنے سے ان کالونیوں کے باشندوں کو بھی اپنی جائیدادوں کا مالکانہ حق مل سکے گا اور ان بستیوں کو ریگولر کیا جاسکے گا۔
اپوزیشن لیڈر نے کراول نگر سے پارٹی کے رکن اسمبلی موہن سنگھ بشٹ کے ہمراہ رہائش اور شہری ترقیات کے مرکزی وزیر کے سامنے دہلی کی تقریبا 100 کالونیوں کو او زون کے دائرے سے ہٹانے کا معاملہ اٹھایا۔ مسٹر ہردیپ پوری نے فوری طور پر ڈی ڈی اے کے نائب صدر کو جلد از جلد اس معاملے میں ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ قبل ازیں، بدھوڑی نے مسٹر جین سے اس معاملے پر ملاقات کی تھی اور درخواست کی تھی کہ ان کالونیوں کو او زون سے باہر نکال دیا جائے۔
مسٹر بدھوڑی نے کہا کہ ڈی ڈی اے کے نائب صدر نے انہیں یقین دلایا کہ مذکورہ کالونیوں کو او زون سے باہر کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم اسے مکمل ہونے میں چند مہینے لگیں گے۔
اس موقع پر مسٹر بدھوڑی نے ڈی ڈی اے کے نائب صدر سے اپنے بدر پور اسمبلی حلقہ کی این ٹی پی سی ایلی ڈرین اور سوربھ وہار، ارپن وہار اور جیت پور پارٹ -1 کے درمیان موجود ڈی ڈی کی اراضی کو پارک، ڈسپنسری اور پرائمری اسکول وغیرہ کی تعمیر کے لئے فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔