ETV Bharat / city

دہلی کے سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ - دہلی گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کا مطالبہ

کورونا وبا کی دوسری لہر کے سبب کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ اور اموات کے پیش نظر دہلی حکومت سے اسکولوں کو مکمل بند کرنے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر تعلیم کو لکھے خط
دہلی کے سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 10:03 PM IST

دہلی گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن نے سرکاری اسکولوں کو مکمل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اجے ویر سنگھ یادو نے وزیر تعلیم کو لکھے خط میں کہا کہ 'کورونا انفیکشن کی بے قابو رفتار کے باعث دہلی ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔'

اس تشویشناک صورتحال کے باعث دہلی کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد انفیکشن کا شکار ہو رہی ہے۔ ایسے میں یہ لازمی ہو گیا ہے کہ اسکولوں کو بند کردیا جائے۔

دہلی حکومت کے ماتحت محکمہ تعلیم
دہلی گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کا مطالبہ

واضح رہے کہ دہلی حکومت کے ماتحت محکمہ تعلیم میں دوسرے محکموں کے ملازمین کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد میں اساتذہ ہی ملازمت کرتے ہیں اور وہ پچھلے سال سے فرنٹ لائن ورکر کی حیثیت سے دہلی میں کورونا واریئرز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جنرل سیکرٹری اجے ویر سنگھ یادونے کہا کہ انٹر کلاس کو چھوڑ کر تمام کلاس کے امتحانات منسوخ ہونے کے بعد اسکولوں میں اساتذہ کی ذاتی حاضری کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ کورونا کی وبا خطرناک صورتحال میں ہے اور اساتذہ تیزی سے انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ نصف سے زیادہ اساتذہ ابھی بھی کرونا ڈیوٹی میں ہیں۔ ایسی صورتحال میں کچھ عرصہ کے لئے اسکولوں کی مکمل بند کرنا ہی مناسب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.