ETV Bharat / city

Demand for Action against in-Laws by Placing the Body on the Road: شادی شدہ خاتون کی موت، لاش سڑک پر رکھ کر کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 16, 2022, 1:01 PM IST

نوئیڈا کے سرف آباد گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون کی موت سے ناراض لواحقین نے سیکٹر 62 نوئیڈا میٹرو اسٹیشن کے سامنے مین روڈ پر لاش رکھ کر مظاہرہ کیا۔ جس کے باعث تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔ Demand for Action against in-Laws by Placing the Body on the Road

شادی شدہ خاتون کی موت، لاش سڑک پر رکھ کر کارروائی کا مطالبہ

نوئیڈا میں شادی شدہ خاتون کی موت پر لاش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتر پردیش نوئیڈا کے سرف آباد گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون کی موت سے ناراض لواحقین نے سیکٹر 62 نوئیڈا میٹرو اسٹیشن کے سامنے مین روڈ پر لاش رکھ کر مظاہرہ کیا۔ جس کے باعث تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک جام رہا اور آنے جانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے سسرالیوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ناراض لواحقین کو واپس کر کے ٹریفک کا نظام بحال کر دیا۔

پولیس کے مطابق نوئیڈا اتر پردیش کے نوادہ گاؤں کی رہنے والی سریتا عرف نشو یادو کی موت سرف آباد میں اپنے سسرال میں ہوئی۔ اس کے بعد سریتا کے گھر والوں نے جہیز کی وجہ سے موت کا الزام لگاتے ہوئے شوہر اور دیگر سسرال والوں کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس اس معاملے تساہلی سے کام لے رہی ہے اور کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق اس سے ناراض لواحقین لاش لے کر سیکٹر 62 میٹرو اسٹیشن کے قریب پہنچے اور لاش سڑک پر رکھ کر نعرے بازی شروع کردی۔ جس کی وجہ سے سیکٹر 71 سے آنے والی سڑک بلاک ہوگئی۔ اسی دوران اے سی پی رجنیش ورما سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو سمجھانا شروع کر دیا، لیکن اہل خانہ پہلے ملزم کی گرفتاری کے مطالبے پر اڑے رہے۔ بعد ازاں لواحقین نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔جس کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.