ان حالات کے پیش نظرپورے بھارت کو لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے، جس کا اثر دہلی دارالحکومت میں صاف طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں۔ وہیں ان حالات کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت کے نما ئندے مسلسل اس کا جا ئزہ لے رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت کی ٹیم دہلی کے علاقے بدر پور پہنچی اور وہاں کا جائزہ بھی لیا۔ ٹیم نے پایا کہ بدر پور کے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا بہت زیادہ اثر ہے اور سڑکوں پر خاموشی ہے۔
واضح رہے کہ اس عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم کے حکم پر عمل کرتے ہوئے پورے بھارت کو مسلسل اکیس دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، ریاستی حکومتوں نے بھی اس پورے معاملے پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے پولیس کی تعیناتی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور ضرورت کے تحت باہر نکلنے کا حکم دیا ہے۔
وہیں دہلی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی دارالحکومت کو پورے طور پر لاک ڈاؤن کیا ہے۔ ساری سڑکیں شاہراہیں گلی محلے سنسان ہیں، پولیس ڈاکٹرز اور میڈیا نمائندوں کے علاوہ بغیر ضرورت عام و خاص کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔