ETV Bharat / city

رمضان المبارک: 'پولیس اہلکار روزہ داروں کے ساتھ نرمی برتیں'

شاہی مسجد فتحپوری کے امام نے رمضان المبارک کے پیش نظر پولیس افسران سے گزارش کی ہے کہ وہ اس ماہ میں بغیر ضرورت مسلمانوں پر لاٹھیاں نہ برسائیں

رمضان المبارک: 'پولیس اہلکار روزہ داروں  کے ساتھ نرمی برتیں'
رمضان المبارک: 'پولیس اہلکار روزہ داروں کے ساتھ نرمی برتیں'
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 1:47 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شاہی مسجد فتحپوری کے امام نے کہا کہ' ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی معیاد 3 مئی تک کردی گئی ہیں اسی دوران دنیا بھر میں رمضان بھی شروع ہونے والا ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان پر عمل کرنا بھی ضروری ہے لیکن رمضان المبارک کا مہینہ عام مہینوں سے منفرد ہے اس ماہ میں صوم و صلوۃ کے ساتھ ساتھ دیگر عبادتوں میں اضافہ ہوتا ہے ان حالات کے پیش نظر ڈاکٹر مفتی مکرم نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

رمضان المبارک: 'پولیس اہلکار روزہ داروں کے ساتھ نرمی برتیں'

اس ویڈیو میں انہوں نے جہاں ایک طرف مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے گھروں میں عبادت کریں۔ وہیں دوسری طرف اعلی افسران سے بھی درخواست کی کہ رمضان المبارک کے دوران مسلم علاقوں میں تھوڑی نرمی برتی جائے۔

مفتی مکرم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تراویح بھی عام نمازوں کی طرح گھر میں ہی پڑھی جائیں۔ کیونکہ یہ کسی خاص عزر کی وجہ سے کیا جا رہا ہے تو اس کی اسلام میں اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے درخواست کہا کہ'مسلم اکثریتی علاقوں میں بازاروں کو کھولنے کے اوقات میں ضرورت کے مطابق اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں دوپہر 3 بجے اور رات میں دو بجے کے بعد بازار کھولنے کی اجازت ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس کی جانب سے مسلم علاقوں میں لوگوں پر زیادتی کی اطلاعات مل رہی ہیں اس لیے میری پولیس افسران سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک کے ماہ میں بغیر ضرورت مسلمانوں پر لاٹھیاں نہ برسائی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.