لاک ڈاؤن کے سب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ان حالات میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے باوجود لاک ڈاؤن کے کچھ مثبت پہلو دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
خاص طور پر دہلی کی آلودگی کی سطح میں بہت کمی دیکھی گئی ہے بلکہ منگل کی صبح دہلی کی ہوا کا معیار انڈیکس 88 ریکارڈ کیا گیا جو کہ اطمینان بخش سمجھا جاتا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران دہلی میں آلودگی کی سطح میں گراوٹ کے تعلق سے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ سے وابستہ عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی میں پچھلے کئی دنوں سے تمام فیکٹریاں مقفل ہیں۔
جس کے سبب آلودہ دھواں کے نکلنے کی مقدار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلی میں آلودگی کی سطح میں اس بڑی گراوٹ سے کافی کچھ سمجھا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان دنوں سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے دہلی کی آلودگی کی سطح مسلسل گرتی جارہی ہے۔