سی بی آئی ذرائع نے یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی نے ایک شکایت کی بنیاد پر کنجھاوالا پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر منجیت چھلر کو 60 ہزار روپئے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
جانچ ایجنسی نے ایک شکایت کی بنیاد پر اس انسکپٹر کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ ایس آئی چھلر نے ایک زمین تنازعہ میں اس کے خلاف معاملہ درج کرنے کی دھمکی دی تھی۔اس نے اس سے بچنے کے لیے رشویت کے طور پر ایک لاکھ روپئے مانگے تھے لیکن بعد میں 80 ہزار روپئے پر بات طے ہوئی تھی۔
شکایت کنندہ نے سی بی آئی کو اس بات کی اطلاع دی تھی،جس نے جال بچھا کر سب انسپکٹر کو 60 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
جانچ ایجنسی نے ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے۔ اسے آج دہلی کی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔