غازی پور بارڈر پر بین الاقوامی سرحد کی طرح ماحول بنا ہوا ہے۔ بیریکیٹ کے اوپر خاردار تاروں سے ڈالے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سڑک پر نوکیلے کیل رکھے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے پیدل چلنے والے راستوں پر خاردار تاروں کو بچھا دیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص سرحد پار نہ کر سکے۔ سکیورٹی کے لئے دہلی پولیس کے علاوہ ریپڈ ایکشن فورس اور سنٹرل پیرا ملٹری فورس کے جوان بھی غازی پور بارڈر پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد سے سبق لیتے ہوئے دہلی پولیس نے کسانوں کی ناکہ بندی جام سے نمٹنے کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔ مشرقی دہلی کے تمام تھانوں سے غازی پور بارڈر پر پولیس دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ مرکزی نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لئےدہلی پولیس نے غازی پور بارڈر کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔ عام لوگوں کی نقل و حرکت تقریبا مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔