ETV Bharat / city

دہلی پولیس نے بند کیے ہیلپ لائن نمبرز

عام لوگوں کی مدد کے لیے بنائی گئی دہلی پولیس کی ہیلپ لائن کو بند کردیا گیا ہے۔ پورے لاک ڈاؤن کے دوران دہلی پولیس کی ہیلپ لائن پر کل 54039 کال موصول ہوئی ہیں۔

delhi police helpline number service has been closed
دہلی پولیس نے بند کیے ہیلپ لائن نمبرز
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 11:38 PM IST

ہیلپ لائن کے انچارج ڈی سی پی آصف محمد علی نے کہا کہ 11 ہفتوں سے دہلی پولیس نے عوام کی مسلسل خدمت کی ہے اور اب جب کہ دہلی میں تمام آپریشن آسانی سے چل رہے ہیں، تب ہیلپ لائن کو بند کیا جارہا ہے۔ پورے لاک ڈاؤن کے دوران دہلی پولیس کی ہیلپ لائن پر دہلی پولیس کو کل 54039 کال موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی پی آصف محمد علی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی شروعات میں یہ ہیلپ لائن دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو کے حکم پر قائم کی گئی تھی۔ جس کے تحت دہلی پولیس نے لوگوں کی شکایات 24 گھنٹیں سنی اور اس کو نمٹایا بھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام پولیس اہلکاروں کے لیے بھی یہ نیا تجربہ تھا کیونکہ اس سے پہلے کبھی لاک ڈاؤن نہیں ہوا تھا۔ مجھے فخر ہے کہ دہلی پولیس کے جوانوں نے ان مشکل اوقات میں بھی دہلی کے عوام کی خدمت کی اور اب ایک کروڑ 45 لاکھ فوڈ پیکٹ ضرورت مندوں میں تقسیم بھی کیے ہیں۔

ویڈیو

ہیلپ لائن کے کوآرڈینیٹر ڈی سی پی آصف محمد علی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی پولیس نے مختلف این جی اوز کی مدد سے دہلی میں 250 مقامات پر روزانہ لاکھوں لوگوں کو کھانا فراہم کیا اور 605 ٹن خشک راشن بھی مسکینوں میں تقسیم کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ، دہلی پولیس کی ہیلپ لائن پر کئی اس طرح کی بھی کالیں موصول ہوئیں ، جن کا تعلق نو فوڈ نو منی سے تھا۔ اس وقت انھیں مدد فراہم کی گئی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے آخری وقت میں بھی انہیں دہلی پولیس نے فون کیا اور ان کے مسائل پوچھے اور ضرورت پڑنے پر انہیں راشن فراہم کیا گیا۔

ہیلپ لائن نمبر پر موصولہ کالوں کی تفصیلات

مومنٹ پاس سے متعلق: 33793

مسلینئس: 10166

دہلی سے باہر: 6036

مہاجر کریں: 1809

کھانے سے متعلق: 1338

صحت سے متعلق: 565

کنبہ سے دوری: 402

کورونا: 78

سینئر شہری: 71

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.