ETV Bharat / city

دہلی پولیس فیڈریشن کے صدر کا محبوبہ مفتی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 7:43 PM IST

دہلی پولیس کے سابق ​​اے سی پی اور دہلی پولیس فیڈریشن کے صدر وید بھوشن نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان پرسخت اعتراض کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ سینٹرل ڈسٹرکٹ ڈی سی پی آفس کو دی گئی شکایت میں، انہوں نے لکھا ہے کہ محبوبہ مفتی کے خلاف ملک بغاوت کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔

mehbooba mufti
جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان پر اعتراض جتاتے ہوئے دہلی پولیس کے سابق اے سی پی اور دہلی پولیس فیڈریشن کے صدر وید بھوشن نے پولیس سے شکایت کی ہے۔

انہوں نے محبوبہ مفتی کے خلاف غداری سمیت متعدد دفعات میں مقدمہ درج کرنے اور فوری طور پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر محبوبہ مفتی بھارت سے محبت نہیں کرتی ہیں تو انہیں ملک چھوڑ دینا چاہئے۔

delhi police federation demands mehbooba mufti to file a case for sedition
محبوبہ مفتی کے خلاف دہلی پولیس کے سابق ​​اے سی پی اور دہلی پولیس فیڈریشن کے صدر وید بھوشن کی شکایتی عرضی

سنٹرل ڈسٹرکٹ ڈی سی پی آفس کو دی گئی شکایت میں سابق اے سی پی اور دہلی پولیس فیڈریشن کے صدر وید بھوشن نے کہا ہے کہ وہ صبح ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پریس کانفرنس کر رہی ہیں جس میں وہ یہ کہہ رہی ہیں کہ جب تک ڈاکوؤں نے ہمارا اپنا جھنڈا اپنے قبضے میں لیا ہے تب تک ہم اس جھنڈے کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔

2019 میں جو ہم سے چرایا گیا ہے، اسے کسی قانون کے تحت نہیں لیا گیا تھا۔ ان لوگوں کے لیے جنہوں نے جموں و کشمیر میں اس ملک کا جھنڈا بلند کیا ہے ، شاید ان کے لئے اس جھنڈے کو کندھا دینا مشکل ہوگا۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں سابق ​​اے سی پی ویدبھوشن نے کہا ہے کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ ایسی بات کسی ہندوستانی شہری کے ذریعہ کہی جاسکتی ہے۔یہ بیان غداری اور علیحدگی پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے، اس نے نہ صرف اس کی بلکہ پورے ملک کی توہین کی ہے۔ انہوں نے یہ بات ہندوستان کو تقسیم کرنے اور فساد پھیلانے کے لیے کہی ہے۔ان کا بیان معاشرے اور مختلف مذاہب کے مابین جھگڑے پیدا کرنے کے لیے ہے، انہوں نے جو بیان دیا وہ غداری کے تحت کاروائی کرنے کے لیے کافی ہے، انہوں نے کہا کہ پریونشن آف انسلٹ آف نشنل آنر ایکٹ 1971 کی دفعہ 4 کے تحت یہ بیان جرم ہے۔

شکایت کے ذریعہ انہوں نے جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے ، 153 بی ، 124 اے اور یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 13 (1) / 18 اور قومی غیرت کے نام پر توہین کی روک تھام کی دفعہ 4 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.