ETV Bharat / city

کورونا سے دہلی پولیس کے اے ایس آئی کا انتقال

اب تک دہلی پولیس کے 10 سے زیادہ جوانوں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔ تقریباً 2000 جوان اس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 1300 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Delhi Police ASI dies with Corona
کورونا سے دہلی پولیس کے اے ایس آئی کا انتقال
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 4:53 PM IST

دہلی پولیس کی خصوصی برانچ میں تعینات ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جیون سنگھ کا کورونا انفیکشن کی وجہ سے جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جیون سنگھ کی کورونا رپورٹ 21 جون کو سامنے آئی تھی۔ انہیں 23 جون کو لاجپت نگر میں آئی بی ایس میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کی طبیعت بگڑ نے کے بعد انہیں 27 جون کو گنگا رام ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے آج صبح تقریبا ساڑھے چار بجے آخری سانس لی۔

جیون سنگھ کی موت پر دہلی پولیس کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا 'کووڈ-19 وبائی مرض کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس فورس کا ایک بہادر جنگجو (واریئرز) شہید ہوگیا ہے۔ اس مشکل وقت میں اے ایس آئی کی مثالی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہلی پولیس ان کے اور ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے'۔

واضح رہے کہ اب تک دہلی پولیس کے 10 سے زیادہ جوانوں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔ تقریباً 2000 جوان اس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 1300 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 104864 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.