ETV Bharat / city

انسانوں کی بے حسی: لوگوں نے منٹوں میں آم فروش کا آم لوٹ لیا

نئی دہلی: انسانی بے حسی کس تنزلی اور گراوٹ تک جا چکی ہے اسکا اندازہ ایک وائرل ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جو قومی دارالحکومت دہلی کا ہے۔

author img

By

Published : May 22, 2020, 8:20 PM IST

Delhi: people looted mangoes from mango sellers in minutes
انسانوں کی بے حسی: لوگوں نے منٹوں میں آم فروش کا آم لوٹ لیا

مشرقی دہلی کے علاقے جگت پوری سے یہ ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جہاں عام شہری، راہگیر، بائیک والے، آٹو رکشہ والے جس کو جتنا ہاتھ لگا سب نے آم فروش کے آم لوٹ لیے۔ کچھ لوگ ہاتھوں میں آم لے کر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔ جس کو جیسا لگا سب اپنے انداز میں آم لے کر بھاگے، جب تک کہ آم فروش کچھ سمجھتا اس کی پوری دکان لٹ چکی تھی۔

ویڈیو

یہ واقعہ مہذب سماج کے منھ پر طمانچہ ہے۔ ایک غریب سخت گرمی میں ریہڑی لگا کر اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرنے کے لیے پھل فروخت کر رہا تھا۔ لیکن مہذب سماج کے شرفاء نے اس کی آم کی پیٹی ہی لوٹ لی۔ لیکن سماج میں کچھ ایسے دردمند افراد بھی ہیں جو اس غریب کی مدد کے لیے آگے آئے۔ جگت پوری میں ورکشاپ چلانے والے وجے پاہوا نے 5000 روپے دے کر اس پھل فروش کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حرکت انتہائی شرمناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.