کمیشن نے مزید کہا کہ' اگر زخمی طلبہ کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار کالکاجی پولیس انسپکٹر پر عائد ہوگی۔ مزید کمیشن نے اس کی رپورٹ کمیشن نے 16 دسمبر دوپہر 3 بجے تک داخل کرنے کی ہدایت دی۔ بصورت دیگر کمیشن کی جانب سے پولیس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے تھے جو تشدد میں بدل گیا۔اس سلسلے میں پولیس افسران پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انہوں نے طلبا کے احتجاج کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور کمپس میں داخل ہوکر طلبا کی پٹائی کی اور درجنوں طلبا کو حراست میں لے لیا۔