ETV Bharat / city

دہلی میٹرو کو شروع کرنے کی اپیل - دہلی میٹرو کو چلایا جائے

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں اب کورونا وائرس کی حالت ٹھیک ہورہی ہے، اس لیے دہلی میں ہم میٹرو کھولنا چاہتے ہیں۔ دہلی میں ٹرائل بیسس پر میٹرو چلنے کی اجازت اب ملنی چاہیے۔

کیجریوال:فائل فوٹو
کیجریوال:فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 2:18 AM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی میٹرو کی سروس معطل ہے۔ اس وبا کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ۔ حالانکہ دہلی میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باوجود دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیاگیا اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عوام سے درخواست کی کہ اس وبا کے درمیان ہی لوگوں کو جینا سیکھنا ہوگا ۔

کیجریوال:فائل فوٹو
کیجریوال:فائل فوٹو

وہیں کیجریوال نے مرکز کو خط لکھ کر دہلی میٹرو ریل کو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دہلی میں اب کورونا وائرس کی حالت ٹھیک ہورہی ہے۔ دہلی میں ہم میٹرو کھولنا چاہتے ہیں۔ دہلی میں ٹرائل بیسس پر میٹرو چلنے کی اجازت اب ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مرکز جلد ہی اس پر فیصلہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ دہلی میٹرو ریل کے بندر ہونے کی وجہ سے عوام کو آمد ورفت میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

کیجریوال نے لکھا کہ دہلی میٹرول ریل کارپوریشن کے کئی پروجیکٹ کافی تاخیر ہوگئے ہیں۔ پروجیکٹ میں تاخیر ، میٹرو کے لیے بوجھ بن رہا ہے۔

دوسری طرف سروس شروع نہیں ہونے کی وجہ سے دہلی میٹرو کو روزانہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد ڈی ایم آر سی کو روزانہ تقریباً 9.3 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔

وہیں دہلی میٹرو ریل کے کارگزار ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جب بھی سرکار ہمیں ہدایت دی گے ڈی ایم آر سی میٹرو کو شروع کردے گی۔ کورونا وائرس سے نٹنے کے لیے سبھی رہنما اصولوں کو نافذ کیا جائے گا اور س بھی مسافروں کو سفر کو محفوظ بنانے کی کوسس کی جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.