ETV Bharat / city

عوامی رائے ملنے پر دہلی میں لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع - دہلی میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ

دہلی حکومت نے کہا کہ 'عوامی رائے ملنے پر دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کی میعاد میں 17 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'

عوامی رائے ملنے پر دہلی میں لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع

author img

By

Published : May 9, 2021, 4:27 PM IST

Updated : May 9, 2021, 5:24 PM IST

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'میں نے گذشتہ دنوں تاجروں، خواتین، نوجوانوں اور دیگر افراد سے بات چیت کی ہے، سبھی کا خیال ہے کہ انفیکشن کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن وہ اس سطح پر نہیں ہیں کہ لاک ڈاؤن ہٹایا جا سکے لہذا لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔ اس مرتبہ یہ قدر سخت ہو گا'۔

عوامی رائے ملنے پر دہلی میں لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع

انہوں نے کہا کہ 'اس بار کے لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو خدمات معطل رہیں گی لیکن لازمی خدمات جاری رہیں گی اور ہنگامی طبی اہلکاروں کو نہیں روکا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'دہلی کے عوام نے اس بند کی حمایت کی ہے۔ ہم نے آکسیجن بیڈز بڑھانے کے لئے اس لاک ڈاؤن کی مدت کا استمعال کیا۔ فی الحال آکسیجن کی دستیابی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور معمول سے کئی گنا زیادہ اس کی ضرورت ہے حالانکہ اب دہلی میں صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ہمیں پہلے کی طرح ایس او ایس کالز نہیں مل رہی ہیں'۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'گزشتہ 26 اپریل کو ایکٹیو کیسز کی شرح 35 فیصد تھی اور گذشتہ دو دن سے اس میں گراوٹ آئی ہے اور اب یہ 23 فیصد پر آ گئی ہے'۔

Last Updated : May 9, 2021, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.