ETV Bharat / city

دہلی: ایل جی نے عارضی ہسپتال کا معائنہ کیا - دہلی میں کورونا کا قہر جاری

لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے چھترپور کے علاقے میں واقع رادھا سوامی ستسنگ ویاس کا دورہ کیا اور کورونا مریضوں کے لیے 10 ہزار بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

Delhi: LG inspects temporary hospital
دہلی: ایل جی نے عارضی ہسپتال کا معائنہ کیا
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 3:15 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ دہلی تقریبا 39 ہزار معاملات کے ساتھ ملک میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ روزانہ معاملات بڑھتے جارہے ہیں۔ اور ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے چھترپور کے علاقہ میں رادھا سوامی ستسنگ بیاس کیمپس کا دورہ کیا۔ جہاں مریضوں کے لیے 10 ہزار بیڈس پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے شرکت کی۔ جہاں دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا مریضوں کے بارے میں باتیں ہوئیں۔ جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر 10 ہزار بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کے معائنے کے لیے چھتر پور کے علاقے میں رادھا سوامی ستسنگ ویاس پہنچے اور کام کا معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.