ETV Bharat / city

دہلی فسادات: آصف تنہا کو امتحان دینے کیلئے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت

دہلی ہائیکورٹ نے دہلی فسادات کے مبینہ ملزم آصف اقبال تنہا کو بی اے امتحان میں اس کے تین مس پیپرز دینے پر ضمانت عبوری منظور کرلی ہے۔

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 8:16 PM IST

آصف تنہا کو امتحان دینے کیلئے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت

جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس انوپ جے رام بھامبانی کی بنچ نے 4 جون کو ایک حکم دیتے ہوئے دہلی فسادات کے ملزم تنہا کو 13 سے 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ ڈویژن بنچ نے کہا کہ 'ملزم تنھا ضمانت کی مدت کے دوران فراہم کردہ اس سہولت کے دوران دو جیل گارڈز کی تحویل میں ہوگا اور وہ اس کا اخراجات برداشت کرے گا۔ وہ ایک لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون کا بھی بندوبست کرے گا جو مذکورہ مدت کے اختتام پر فارنسک آڈٹ کے لئےاسپیشل سیل کے حوالے کردیا جائے گا'۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ 'ضمانت کی مدت جیل میں زیر غور مدت کے طور پر مانی جائے گی اور یہ بھی کہا کہ عبوری ضمانت پر باہر جانے والا درخواست دہندہ کسی بھی طرح کی دی گئی آزادی کا غلط استعمال نہیں کرے گا'۔

ملزم تنہا کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے ذریعہ تفتیش کرنے والے کلیدی سازش معاملہ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں فارسی میں بی اے آنرز کی تعلیم حاصل کررہا ہے اور اپنے مس ہونے والے دو پیپرز کے امتحان کے لئے دو ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت کی درخواست دے چکا تھا۔ تنہا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 جون کو یا اس سے پہلے ہی متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس 50،000 روپے جمع کروائے، اخراجات کے بعد باقی رقم اسے واپس کردی جائے گی۔

ہائی کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت کے دوران ان کے لواحقین سے ملنے سے بھی روک دیا ہے۔ تاہم ، عبوری ضمانت کی مدت شروع ہونے سے پہلے اس کا اسٹڈی کا مواد انہیں فراہم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.