ETV Bharat / city

Reopening Nizamuddin Markaz During Ramzan: رمضان المبارک کے لیے نظام الدین مرکز کھولنے کی اجازت - مرکز نظام الدین کو دوبارہ کھول دیا گیا

دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر لمبے انتظار کے بعد مرکز نظام الدین کی بنگلہ والی مسجد کو رمضان کے دنوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس دوران کورٹ اور دہلی پولیس نے مرکز انتظامیہ سے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت دی ہے۔ 3 مارچ 2022 کو مرکز کے احاطے میں کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد بند مرکز کو کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب مرکز عبادت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ Delhi High Court Allows Reopening Of Nizamuddin Markaz During Ramzan۔

مرکز کے
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/01-April-2022/14902557_delhin-nizamuddin.JPG
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 7:26 PM IST

نئی دہلی: لمبے انتظار کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مرکز نظام الدین کی بنگلہ والی مسجد کو رمضان کے دوران نماز کے لیے کھول دینے کا حکم دیا ہے۔ دراصل دہلی پولیس نے دہلی وقف بورڈ کو بتایا کہ مرکز نظام الدین کے مسجد کو رمضان کے مہینے میں ان ہی شرائط و ضوابط کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، جو ہائی کورٹ نے شب برات کے لئے دی تھی۔ Reopening Nizamuddin Markaz During Ramzan۔

ویڈیو دییکھیے۔

دہلی پولس نے نظام الدین مرکز انتظامیہ کو مسجد کی ہر منزل کے داخلی اور خارجی دروازوں کے ساتھ ساتھ سیڑھیوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے دوبارہ نصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے انتظامیہ کو ایک نوٹس بورڈ لگانے کا بھی حکم دیا ہے جس میں غیر ملکی نمازیوں کے داخلے کی شرائط کی وضاحت کی گئی ہو۔

نظام الدین مرکز احاطہ میں کووڈ پازیٹیو معاملے پائے جانے کے بعد 3 مارچ 2020 کو اسے بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد کئی مرتبہ نظام الدین مسجد کو کھولنے کے لئے دہلی وقف بورڈ نے کورٹ سے درخواست کی تھی۔ اس سے پہلے عدالت نے اس ایشو پر مرکز کا رخ پوچھتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد کو پوری طرح سے کیوں نہیں کھولا جا سکتا ہے۔ مرکز کی طرف سے پیش وکیل رجت نایر نے کہا کہ پہلے پانچ لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت تھی اور اس سال بھی مذہبی تہوار میں ایسا کیا جا سکتا ہے۔۔ تاہم مارچ 2022 کو ہائی کورٹ نے شب برات پر مسجد کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور اور تین منزلوں سمیت چار منزلوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی تھی۔

Reopening Nizamuddin Markaz During Ramzan
مسجد کے احاطے میں موجود پولیس اہلکار

عدالت نے اپنے حکم میں تبلیغی مرکز نظام الدین مرکز کے انتظامیہ کو کووڈ 19 پروٹوکول سمیت سماجی دوری کی سختی سے پابندی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے مرکز نظام الدین میں پابندیوں میں نرمی سے متعلق دہلی وقف بورڈ کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی ہے۔ دہلی وقف بورڈ نے مرکز نظام الدین میں نماز پڑھنے کی اجازت کا مطالبہ کیا تھا جس کی منظوری عدالت نے دی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ سال شب برات اور رمضان کے مہینے میں مسجد میں صرف پچاس لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم رواں برس تعداد کو لے کر ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.