ETV Bharat / city

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا خصوصی انٹرویو - کورونا کے معاملات

دہلی میں کیجریوال حکومت کی تیسری میعاد کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔ کورونا کے اس پرُآشوب دور میں دہلی میں کیسے کام ہوا، دہلی حکومت کی کیا کامیابیاں رہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے وزیر صحت ستیندر جین سے اس تعلق سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

Delhi health minister Satyendar Jain exclusive interview with etv bharat
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا خصوصی انٹرویو
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 1:01 PM IST

وزیر صحت ستیندر جین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ سال 2020 میں کورونا جیسی وبا نے دہلی کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو متاثر کیا۔ دہلی کی عوام اور طبی پیشے سے جڑے لوگوں نے مل کر اس وبا کا ڈٹ کر سامنا کیا اور اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب ہم اس سے باہر نکل رہے ہیں۔

ویڈیو

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دہلی میں ایک وقت ایسا تھا جب ایک دن میں 8600 سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے تھے، ہمیں اس وبا کے خلاف شدت سے لڑائی لڑنی پڑی اور ہم اس میں کامیاب بھی رہے۔ اب دو ماہ میں بھی اتنے معاملات سامنے نہیں آ رہے ہیں۔ اب کورونا مریضوں کی تعداد کافی کم ہوگئی ہے۔

وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ ہائی فلو نیزل آکسیجن تھیراپی (ایچ ایف این او) اور بائپیپ کو پہلے وینٹیلیٹر سے پہلے دہلی لایا گیا تھا، جسے بعد میں مرکزی حکومت نے بھی منظور کرلیا۔ ملک میں پہلے آکسیجن کنسلٹیٹر دہلی نے خریدے۔ تین ہزار کنسلٹیٹر خریدے گئے۔ جن مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف تھی انہیں گھر کے لئے بھی دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پارا میڈکل ڈپارٹمنٹ نے بہت محنت کی اور اب ہم عوام کی مدد سے باہر نکل رہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.