ETV Bharat / city

دہلی کے کابینہ وزیر پر آکسیجن کا ذخیرہ کرنے کا الزام

author img

By

Published : May 7, 2021, 10:09 PM IST

Updated : May 8, 2021, 6:08 AM IST

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز عام آدمی پارٹی کے وزیر عمران حسین کو اپنے دفتر میں آکسیجن سلنڈر ذخیرہ کرنے کا الزام عائد کرنے کی درخواست میں نوٹس جاری کیا۔

Mla
Mla

جسٹس وپن سنگھی اور ریکھا پلی کی بینچ نے اگلی سماعت سے قبل عمران حسین سے موجودگی کا مطالبہ کیا ہے۔عدالت نے دہلی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ درخواست ویدنش شرما نے داخل کی تھی جس نے الزام لگایا تھا کہ دہلی کے کابینہ وزیر "ایسے وقت میں آکسیجن سلنڈر جمع کر رہے ہیں جب پوری دہلی آکسیجن کی فراہمی کے بحران سے جوجھ رہی ہے"۔

شرما کے مطابق، حسین کی طرف سے اس طرح کی تقسیم غیر قانونی تھی۔

اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے، شرما کے وکیل، ایڈوکیٹ امیت تیواری نے عام آدمی پارٹی دہلی کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیا، اس میں کہا گیا تھا کہ حسین کے دفتر میں مفت آکسیجن دستیاب ہے۔

تیواری نے دلیل دی کہ تصویر میں سلنڈرز کا ذخیرہ صاف دیکھا جا سکتا ہے، اس لیے عمران حسین کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔

جس پر عدالت نے جواب دیا کہ "تصاویر میں ذخیرہ اندوزی معلوم نہیں ہو رہی۔ لوگ قطار میں کھڑے ہیں .. کچھ وہاں سے آکسیجن لے رہے ہیں."

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر حسین دہلی میں آکسیجن کی "مختص" مقدار سے زیادہ آکسیجن نہیں لا رہے تو ، شور مچانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

عدالت نے کہا ، "پہلے ہمیں دیکھنا ہے ہوگا کہ وہ آکسیجن کہاں سے حاصل کر رہے ہے .. وہ فرید آباد سے لا رہے ہیں .. آپ کو واقعی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ گرودوارے بھی یہ کام کر رہے ہیں۔"

اگر کچھ بھی ہے تو ، وہ اپنے حلقوں کو فراہم کرکے آکسیجن کی فراہمی بڑھا رہا تھا ، عدالت نے واضح کیا کہ یہ کسی تفتیش کے لیے نہیں بیٹھی ہے۔

سینیئر ایڈوکیٹ راہل مہرہ ، جو دہلی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے تھے، نے عدالت کو بتایا کہ اگر ان الزامات میں کوئی صداقت موجود ہے تو عمران حسین پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے مزید کہا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اپنے سابقہ ​​حکم کے مطابق توہین عدالت بھی شروع کرے گی۔

اس معاملے کی اگلی سماعت 10 مئی کو ہونی ہے.

Last Updated : May 8, 2021, 6:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.