ETV Bharat / city

دہلی حکومت  متاثرہ علاقوں کو کرے گی سیل - دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال

دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر دہلی حکومت اب انتہائی احتیاط برت رہی ہے، دہلی میں لوگوں کو ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی جن علاقوں میں کورونا کے واقعات زیادہ ہیں انہیں سیل بھی کیا جائے گا۔

دہلی حکومت کئی علاقوں کو کرے گی سیل
دہلی حکومت کئی علاقوں کو کرے گی سیل
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 6:10 PM IST

دہلی حکومت نے جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں نظام الدین، دلشاد گارڈن، صدر بازار، بنگالی مارکیٹ، مجنوں کا ٹیلا، تیمار پور، میور وہار، مالویہ نگر، راجوری گارڈن جیسے علاقے شامل ہیں

ای ٹی وی بھارت نے ایک دن پہلے ہی اس کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے زیادہ پھیلاو والے حساس علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرکے لاک ڈاؤن کھولا جاسکتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بدھ کی رات نئی دہلی علاقے میں واقع بنگالی مارکیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے، کل سے یہ مارکٹ مخصوص وقت کے لئے کھلے گی، یہاں کورونا مثبت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دہلی حکومت نے فیصلہ لیا ہے، لٹین دہلی کا یہ پہلا معاملہ ہے، جہاں کسی علاقے کو سیل کیا گیا ہے۔

بدھ کی شام وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کورونا سے متعلق معاملوں پر غور وخوض کے لیے اپنی رہائش گاہ پر ایک اجلاس طلب کیا تھا، جس میں وزیر صحت کے ساتھ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور تمام اعلی عہدیدار موجود تھے، اجلاس میں کورونا کے پھیلاو کی روک تھام پر تبادلہ خیال ہوا۔

گزشتہ روز منعقد ہوئے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین، افسران کی تنخواہ اور دیگر سرکاری اخراجات کو چھوڑ کر حکومت دیگر سرکاری اخراجات میں کٹوتی کرے گی، آنے والے دنوں میں جن علاقوں کو سیل کردیا جائے گا ان میں کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، دوائیں اور ضروری سامان گھر گھر پہنچائی جائیں گی۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بتایا کہ ہر ایک کے لیے ماسک لے کر باہر آنا لازمی کردیا گیا ہے، اگر کوئی نہیں پہنتا ہے تو پھر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے دہلی حکومت کا کوئی بھی سرکاری محکمہ تنخواہ کے علاوہ کوئی دوسرا خرچ نہیں کرے گا، کورونا اور لاک ڈاؤن کے علاوہ کسی بھی طرح کے اخراجات کے لئے وزارت خزانہ سے اجازت لینی ہوگی۔

دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد کو دیکھیں تو 20 جگہیں ایسی ہیں جنہیں سیل کیا جا سکتا ہے، موصول اطلاعات کے مطابق صدر علاقے کے متعدد مقامات کو نشان زد کیا گیا ہے، اور جلد ہی پوری فہرست منظر عام پر آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.