ETV Bharat / city

دہلی حکومت نے کورونا ٹیسٹ کا ہدف پورا نہیں کیا: ہائی کورٹ - روزانہ بائس ہزار ٹیسٹ کرنے کا ہدف

دہلی حکومت کے ذریعہ کورونا ٹیسٹ کے ہدف کو مکمل نہیں کرنے پر ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو کورونا سے نمٹںے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے تشکیل کمیٹی کی میٹنگ کی تفصیل سے متعلق حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

High Court
ہائی کورٹ
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 1:00 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ دہلی حکومت کورونا ٹیسٹ کرنے کے اپنے ہدف کا پچاس فیصد تک تکمیل نہیں کر سکی ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے بعد ، جسٹس ہیما کوہلی کے بنچ نے دہلی حکومت کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں حلف نامہ داخل کریں۔ اس معاملے پر آئندہ سماعت 25 جون کو ہوگی۔

درخواست وکیل راکیش ملہوترا نے داخل کی ہے۔ درخواست میں نجی اور سرکاری ہسپتالوں اور لیبس میں کورونا کی مناسب جانچ کے لیے رہنما اصول جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران ، راکیش ملہوترا نے عدالت کو بتایا کہ دہلی کے نجی ہسپتالوں کو بھی کورونا ہسپتال کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ ان ہسپتالوں سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ علامات کے حامل مریضوں اور علامات کے بغیر مریضوں کی جانچ کے لیے رہنما اصول جاری کریں۔

سماعت کے دوران ، دہلی حکومت نے کہا کہ فی الحال آئی سی ایم آر نے صرف کنٹینمنٹ زون اور ہاٹ سپاٹ علاقوں میں ریپڈ انٹیجن ٹیسٹنگ کی اجازت دی ہے۔ اس ٹیسٹ کی اجازت صرف سرکاری ہسپتالوں کو ہی ملی ہے۔ دہلی حکومت نے کہا کہ دہلی کے گیارہ اضلاع میں فی ضلع روزانہ بائس ہزار ٹیسٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جس میں فی ضلع دو ہزار ٹیسٹ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.