قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 121 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کورونا متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 25 ہزار 710 ہوگئی ہے۔
دریں اثناء 11،805 مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 33 ہزار 025 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز میں 2765 کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد اب 1،36،872 ہے۔ اسی عرصہ کے دوران مزید 81 مریض فوت ہوگئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 813 ہوگئی۔
ملک میں ریکوری شرح 97.32 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.25 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح ہنوز 1.43 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: اقلیتی کمیشن میں اسامیوں پر مرکز سے جواب طلب
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 237 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 37،383 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1305 مریض صحتیاب ہوئے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 19.78 لاکھ ہو گئی جبکہ مزید 23 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51،552 ہوگئی ہے۔
۔یو این آئی۔