پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر ہارون یوسف نے کیجریوال حکومت کی مفت بجلی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں جھوٹا اور عوام کو بلیک میل کرنے کی سیاست بتایا۔'
خیال رہے کہ دہلی حکومت مسلسل اپنی مفت بجلی اسکیم کی تشہیر میں مصروف ہے۔
دوسری جانب دہلی کانگریس یونٹ کمیٹی کے ذریعہ منعقد پریس کانفرنس میں کیجریوال حکومت کو 'بدعنوان سرکار' کا نام دیا گیا ہے'۔
دراصل دہلی کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقد پریس کانفرنس میں ہارون یوسف نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ' 8532 کروڑ روپے کی سبسڈی نجی کمپنیوں کو دینا ہی اپنے آپ میں ایک بہت بڑی بدعنوانی ہے'۔
سابق ریاستی وزیر ہارون یوسف نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ سی آئی جی سے ان کمپنیوں کا آڈٹ کرایا جائے گا لیکن گزشتہ پانچ برسوں میں آڈٹ کرانے کی سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'پنجاب سرکار کسانوں کو پانچ ہزار روپے کی سبسڈی دے کر کوئی تشہیر نہیں کر رہی جبکہ کیجریوال حکومت سال بھر میں محض 23 سو کروڑ روپے کی سبسڈی دے کر دہلی کی عوام کو جذباتی طور پر بلیک میل کرنے کا کام کر رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔'