ETV Bharat / city

دہلی: الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

دہلی کے چیف الیکٹورل افسر نے 9 فروری کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے دہلی اسمبلی انتخابات کے تعلق سے تمام ووٹرز اور سیٹوں کی تفصیل فراہم کی۔ ساتھ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مجموعی طور62.59 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

دہلی: چیف الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس
دہلی: چیف الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Feb 9, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:37 PM IST

دہلی کے چیف الیکشن افسر رنبیر سنگھ نے پریس کانفرنس میں پولنگ کی تفصیلات فراہم کیں۔

گزشتہ روز پولنگ ختم ہونے کے بعد رنبیر سنگھ نے بتایا تھا کہ دہلی میں مجموعی طور پر 57.06 فیصد ووٹرز نے رائے کا استعمال کیا تھا جبکہ کئی پولنگ مراکز پر ووٹر کی قطار میں تھی اس لیے آخری اعداد و شمار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دہلی: چیف الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

انہوں نےبتایا کہ 'سنہ 2019 مئی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات سے تقریباً 2 فیصد زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ جبکہ سنہ 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں 67.49 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

گزشتہ برس ہوئے لوک سبھا انتخابات میں 60.06 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

رنبیر سنگھ نے بتایا کہ '70 سیٹو ں کے لیے ہوئے انتخابات میں مجموعی طور سے 672 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 594 مرد اور 79 خواتین شامل ہیں جبکہ 23 سیٹوں پر کوئی خاتون امیدوار نہیں ہیں۔

انہوں نے ووٹنگ کے آخری اعداد و شمار جاری کرنے میں ہوئی تاخیر کے لیے وزیراعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 13780 پولنگ مراکز سے ای وی ایم مشینوں کا ڈاٹا اکٹھا کیا جارہا تھا اور اس بات کا بھی خیال رکھنا تھا کہ اعداد و شمار میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ رہ جائے۔

انہوں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں ووٹنگ پانچ فیصد کم ہونے کے تعلق سے کہا کہ' سردی اور چھٹی نا ہونا اس کی وجہ ہوسکتی ہے'۔

ای وی ایم میں خرابی سے متعلق رنبیر سنگھ نے کہا کہ بجواسن میں کچھ دقتیں ہوئی تھیں جسے ٹھیک کرلیا گیا تھا، بابر پور میں ای وی ایم کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ دو جگہوں پر ہمارے افسر تھے اور مشین کو گاڑی میں رکھنے کے لیے اسٹرانگ روم لے جایا جارہا تھا لیکن اس مشین سے ووٹنگ نہیں ہوئی، اسی سلسلے میں ہمارے افسر کو کچھ لوگوں نے گھیر لیا تھا اور ہمارے افسر نے صحیح جواب دینے کی کوشش کی لیکن کسی نے اس پر اعتماد نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ ووٹنگ بلی ماران حلقہ اسمبلی میں سب سے زیادہ 71.6 فیصد اور سب سے کم دہلی کینٹ میں 45.4 فیصد ہوئی۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والا علاقہ شاہین باغ سے منسلک اوکھلا میں 58.84 فیصد اور سلیم پور میں 17.22 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 62.62 فیصد مرد اور 62.55 فیصد خواتین ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

دہلی میں مجموعی طورسے ایک کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 382 ووٹر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.