ETV Bharat / city

راکیش استھانہ کی تقرری کے خلاف دہلی اسمبلی میں قرار داد منظور - دہلی پولیس کمشنر

گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر راکیش استھانا کی دہلی پولیس کمشنر کے عہدے پر تقرری کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جبکہ دہلی اسمبلی میں راکیش استھانہ کی تقرری کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔

راکیش استھانہ
راکیش استھانہ
author img

By

Published : Jul 29, 2021, 10:41 PM IST

راکیش استھانا نے چارج سنبھالتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ لی اور صوبہ کو جرائم سے پاک بنانے کے اپنے منصوبے سے آگاہ کیا۔

اسی دوران راکیش استھانا کے پولیس کمشنر تقرر کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس تقرری کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

دہلی اسمبلی

کانگریس نے گجرات کیڈر سے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر راکیش استھانا کی دہلی پولیس کمشنر کے عہدے پر تقرری پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افسران کی تقرری میں من مانی کر رہی ہے اور تقرری کے سسٹم کو توڑ رہی ہے۔

اروند کیجریوال

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ راکیش استھانا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے پسندیدہ افسر ہیں۔ اس لیے سپریم کورٹ کے حکم سے قطع نظر گجرات کیڈر کے افسر کو دہلی پولیس کا کمشنر بنایا گیا ہے۔

پون کھیڑا نے راکیش استھانا کی تقرری کو عدالت کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے رہنما خطوط کے مطابق اگر کسی افسر کے ریٹائرمنٹ کا چھ ماہ سے کم وقت رہ جاتا ہے تو اسے اس سطح کے کسی عہدے پر مقرر نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن راکیش استھانا کے ریتائرمنٹ کے چار ماہ باقی رہ گئے تھے پھر بھی انہیں دہلی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی ہر جگہ گجرات کیڈر کے افسران کی تقرری کر رہی ہے اور قواعد کو نظر انداز کر رہی ہے۔ پون کھیرا نے مزید کہا کہ گجرات کیڈر کے افسر کو دہلی پولیس کا کمشنر بنا کر یونین ٹیریٹری کیڈر کے افسران کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

وہیں دہلی اسمبلی نے راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنر کے طور پر تقرری کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف جمعرات کے روز ایک قرار داد منظور کی۔ ان کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے مانسون اجلاس کے پہلے دن دہلی اسمبلی کے ضابطہ 55 کے تحت یہ معاملہ اٹھایا۔

راکیش استھانہ کے خلاف پیش کی گئی قرار داد پر بحث کے دوران سب سے پہلے بیان دیتے ہوئے رکن اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ راکیش استھانہ کو دہلی کا نیا پولیس کمشنر مقرر کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

براڑی سے رکن اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ 'سپریم کورٹ نے 2019 میں فیصلہ سنایا تھا کہ چھ مہینے سے کم کی مدت والے کسی بھی افسر کو اعلیٰ عہدے کے لیے نامزد نہیں کیا جانا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ مئی 2019 میں استھانہ کا نام سب سے آگے ہونے کے باوجود انہیں سی بی آئی کا سربراہ نہیں بنایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.