این ایچ ایس آر سی ایل کی ترجمان سشما گوڑ نے آج اطلاع دی کہ دہلی سے جے پور اور ادے پورے کے راستے احمد آباد کے اس کوریڈور کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) بنانے کے لیے تین الگ الگ شعبوں کے لیے اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے ایجنسیوں کے انتخاب کے لیے ٹنڈر بھرنے کی آخری تاریخ 21ستمبر سے لیکر 28 ستمبر تک ہے۔
ذرائع کے مطابق پروجیکٹ کے لئے روٹ کی تقرری، پلوں، آر او بی، انڈر پاس، ایکسپریس وے کراسنگ وغیرہ، ٹریفک اور آمدنی کے تخمینہ کے بارے میں اعداد و شمار جمع کئے جانے کے بعد پروجیکٹ کی لاگت طے ہوسکے گی اور اس کے بعد ہی مالی اعانت اور امکانات وغیرہ طے کئے جائیں گے۔
ممبئی۔ احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے لائن کے بعد یہ ملک کا دوسرا ہائی اسپیڈ پروجیکٹ ہوگا۔ این ایچ آے آر سی ایل کو سات ہائی اسپیڈ پروجیکٹوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جن میں دہلی سے وارانسی(865 کلومیٹر)، ممبئی سے ناگپور (753کلومیٹر)، دہلی سے احمد آباد (886کلومیٹر)، چنئی سے میسور (435کلومیٹر)، دہلی سے امرتسر (459کلومیٹر)، ممبئی سے حیدرآباد (711کلومیٹر) اور وارانسی سے ہوڑہ (760کلومیٹر)کی لائنیں شامل ہیں۔