جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کو ایک سو ایک سال مکمل ہونے کے ضمن میں چھوٹی چھوٹی پرشکوہ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ اگست 1920 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے بھارتیوں سے برطانوی تعلیمی نظام اور ان کے ادارے کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدم تعاون کی تحریک کا اعلان کیا تھا، جس میں محمد علی جوہر کے کہنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے 29 اکتوبر 1920کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی۔
- یہ بھی پڑھیں:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن ریفریشر کورس شروع
آزادی کے بعد جامعہ نے جدید تعلیم پر خصوصی توجہ دینا شروع کی، جس کے بعد جامعہ نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس یونیورسٹی کے ذریعے کمزور طبقات خاص کر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔ اسی لیے اس یونیورسٹی پر فرقہ پرست اور متعصبانہ عناصر کی میلی نظر ہمیشہ لگی رہتی ہے۔