ETV Bharat / city

حکومت نے 48 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 83 تیجس خرید کومنظوری دی - ای ٹی وی بھارت کی خبر

لڑاکا طیاروں کی قلت سے دو چار بھارتی فضائیہ جلد ہی تقریبا 48 ہزار کروڑ کی لاگت سے ملک میں تیار 83 تیجس لڑاکا طیارے خریدے گا۔بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کی سکیورٹی امور کمیٹی کی میٹنگ میں خریداری کو منظوری دی گئی۔

Defense Committee approves 83 Tejas aircraft to Indian Air Force
دفاعی کمیٹی کی ہندوستانی فضائیہ کو 83 ’تیجس‘ طیاروں کی منظوری
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 7:35 PM IST

Updated : Jan 13, 2021, 8:23 PM IST

بھارتی فضائیہ کو 48 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 83 تیجس لڑاکا طیارہ کو خریدنے کی مرکزی کابینہ کی سکیورٹی امور کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خود ٹویٹ کرکے اس بارے میں اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی امور کمیٹی نے فضائیہ کے لئے 83 ہلکے لڑاکاطیارے 'تیجس' کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

توقع ہے کہ اب تک کے سب سے بڑے گھریلو فوجی معاہدے پر 48 ہزار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ طیارے دفاعی شعبہ کے لئے سامان تیار کرنے والے 'ایچ اے ایل' سے خریدے جائیں گے۔

  • The CCS chaired by PM Sh. @narendramodi today approved the largest indigenous defence procurement deal worth about 48000 Crores to strengthen IAF’s fleet of homegrown fighter jet ‘LCA-Tejas’. This deal will be a game changer for self reliance in the Indian defence manufacturing.

    — Rajnath Singh (@rajnathsingh) January 13, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ملک کے لئے خود انحصاری کی سمت میں’گیم چینجر‘ ثابت ہوگا۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دیسی تیجس مارک- 1 ای طیاروں کی خریداری کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔ وہ آنے والے وقت میں فضائیہ کی ریڑھ کی حیثیت سے سامنے آئے گا۔

یہ چوتھی نسل کا لڑاکا طیارہ بہت ساری نئی ٹکنالوجیز سے آراستہ ہے جو پہلے ہندوستان میں موجود نہیں تھا۔ تیجس مارک- 1 اے میں استعمال کئے جانے والے کل پرزے اور ٹکنالوجی میں سے 50 فیصد دیسی ہیں ، جن کو جلد ہی بڑھا کر 60 فیصد کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایچ اے ایل نے ناسک اور بنگلور ڈویژن میں بھی پہلے ہی مینوفیکچرنگ یونٹ تشکیل دے رکھے ہیں اور ان طیاروں کو وقت پر ایئر فورس تک پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ آج کے فیصلے سے ایل سی اے ماحولیاتی نظام میں توسیع ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایل سی اے تیجس پروگرام ہندوستان میں ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو ایک متحرک خود مختار ایکو سسٹم میں تبدیل ہونے میں ایک تحریکی کردار ادا کرے گا۔

سیکورٹی کمیٹی نے اس پروگرام کے تحت فضائیہ کو بنیادی ڈھانچے کی سہولیات تیار کرنے کی بھی اجازت دی ہے تاکہ وہ اپنے ریپیئر بیس پر پر طیارے کی مرمت اور سروس کر سکے۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 13, 2021, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.