ETV Bharat / city

کورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں گراوٹ کا سلسلہ جاری - متاثرین کی مجموعی تعداد

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 60،471 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، جو گزشتہ 75 دنوں میں سب سے کم ہے دریں اثنا پیر کو ملک میں 39 لاکھ 27 ہزار 154 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 25 کروڑ 90 لاکھ 44 ہزار 72 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Daily cases of corona virus continue to decline
کورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں گراوٹ کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 5:10 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60،471 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 17 ہزار 525 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار 472 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز59 ہزار 980 سے گھٹ کر مجموعی تعداد نو لاکھ 33 ہزار 378 رہ گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.