دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ویکسین سینٹروںShaheen Bagh Vaccine Center پر بھیڑ لگنے لگی ہے۔ خاص کر مسلم اکثریتی علاقوں میں ویکسین لگوانے والوں کی بھیڑ Crowd دیکھی جارہی ہے۔
یہاں یہ سینٹر تقریباً ڈیڑھ ماہ سے چل رہا ہے۔ لیکن چندہی مقامی لوگوں کواس کے بارے میں جانکاری تھی۔
لیکن اب کورونا کے کیسز بڑھنے کے بعد لوگ معلومات حاصل کر کے سینٹر پہنچ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے اس سینٹر پر بھیڑ بڑھنے نظر آرہی ہے۔
شاہین باغ کے ٹھوکر نمبر 7کے قریب واقع زید کالج میں قائم کورونا ویکسین سینٹر پر ویکسین لینے والوں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔
ویکسین سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر احمد نے آف کیمرہ بتایا کہ یہ سینٹر شاہین باغ میں تقریباً ڈیڑھ ماہ سے چل رہا ہے پہلے یہاں بھیڑ نہیں رہتی تھی۔
لیکن دہلی میں جیسے جیسے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے لوگوں میں ویکسین لینے کے لئے بیدار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ویکسین سینٹر صبح 9:30بجے شروع ہوتا ہے اور شام پانچ بجے ختم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ویکسین لینے والوں کی تعدادیہاں یومیہ اوسطاً 300 کے قریب تھی۔ لیکن اب وہ بڑھ کر 450 تک ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو صحیح جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے وہ ویکسین لینے سے کترارہے ہیں۔
- مزید پڑھیں:Three More Drugs for the Treatment of Covid: کووڈ کے علاج کے لیے مزید تین دواؤں کو منظوری
لیکن اب شاہین باغ میں سینٹر کھلنے کے بعد لوگوں میں بیداری آئی ہے اور اب آہستہ آہستہ ویکسین لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھیڑ کی وجہ سے اب لوگوں کو کافی انتظار بھی کرنا پڑتا ہے۔ لیکن وہ چاہتے ہیں کہ بھیڑ نہ ہو اس کے لیے اسٹاف مستعد رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بعد مریضوں کو 30 منٹ تک اپنی نگرانی میں رکھنا ہوتا ہے لیکن یہاں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ویکسین لگانے کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔