ETV Bharat / city

دہلی کے اسپتالوں میں لاپرواہی حکومت کی ناکامی کا بین ثبوت - دہلی کے اسپتالوں میں لاپرواہی

عام آدمی پارٹی سے بغاوت کرکے کانگریس میں شامل ہونے والے کونسلر راکیش کمار نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور دہلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے مرنے والوں کی لاشوں کو لواحقین کے سپرد کرنے میں گڑبڑی اور دیری پر حکومت کی ناکامی کو بیان کرتا ہے۔

The negligence in Delhi's hospitals shows the failure of the government
دہلی کے اسپتالوں میں لاپرواہی حکومت کی ناکامی کو دکھاتا ہے
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 5:12 PM IST

دارالحکومت دہلی کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں شمار کیے جانے والے لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشوں میں یہ گڑبڑی ہوگئی تھی کہ کسی کی لاش کو دوسرے لواحقین کے سپرد کردیا گیا جس کے بعد لواحقین نے ہسپتال کے باہر خوب ہنگامہ کیا تھا تاہم بعد میں اسپتال اور لواحقین کے درمیان سمجھوتا ہوگیا تھا۔

کونسلرراکیش کمار

اسپتالوں کی ایسی لاپرواہی کی وجہ سے راکیش کمار نے کہا کہ کیجریوال حکومت کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے کہ ان کے اسپتالوں میں متعدد دفعہ لاشوں کے تعلق سے لاپرواہی برتی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاشوں کو لواحقین تک پہنچانے میں کئی کئی دنوں کا وقت لگ رہا ہے جس سے نہ صرف لواحقین کو پریشانی ہو رہی ہے بلکہ ان کی آخری رسومات ادا کرنے میں بھی دشواریاں پیش آ رہی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی حکومت کے دہلی میں 36 اسپتال ہیں اور وہ سرکاری اسپتالوں کے بجائے نجی اسپتالوں پر بھی کام کر رہے ہیں اور اس کے بعد بھی لوگوں کو علاج نہیں مل پا رہا.

خیال رہے کہ دہلی کورونا کے معاملہ میں ملک میں تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ دارالحکومت میں انفیکشن کے 41958 معاملے اور 1271 اموات ہوچکی ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جہاں حکومت نے اس وبأ پر قابو پانے کے لیے تقریباً دو ماہ تک کا لاک ڈاؤن نافذ کیا لیکن پھر بھی کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،33،008 درج کی گئی ہے جبکہ 9،520 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.