ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح 96 فیصد کے قریب - کورونا وائرس کا قہر

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال معاملات میں 700 سے زائد کی کمی کے سبب ، اب ان کی تعداد کم ہوکر 14 ہزار کے قریب رہ گئی ہے اور ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت مند کی شرح بڑھ کر 96 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Corona recovery rate in Delhi is close to 96%
دہلی میں کورونا ریکوری کی شرح 96 فیصد کے قریب
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 10:00 PM IST

دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ منگل کے روز ، فعال معاملات 767 مزید کم ہوکر 14،480 رہ گئے۔
دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، اس عرصے میں 1،617 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،10،447 ہوگئی ہے، جبکہ 2،343 مریضوں کے صحت مند ہونے سے فعال معاملات کمی آئی ہے اور کورونا سے پاک افراد کی تعداد بڑھ کر 5،85،852 ہو گئی۔ اس کے ساتھ، کورونا ریکوری کی شرح 95 فیصد ہو گئی ہے جو 96 فیصد کے قریب 95.97 تک پہنچ گئی ہے۔

اس عرصے کے دوران ، مزید 41 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 10،115 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.65 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85،105 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ، جانچ کی تعداد اب تک 73.71 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ ہر دس لاکھ کے لئے اوسطا ٹیسٹوں کی تعداد 3،87،997 ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.