ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح 1.53 فیصد رہی

author img

By

Published : May 27, 2021, 10:32 PM IST

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت کے اسپتالوں میں 25084 کووڈ بیڈ وقف کووڈ کیئر سنٹرز میں 6332 ،وقف کووڈ ہیلتھ کیئر سنٹرز میں 606 بیڈ دستیاب ہیں۔

دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح 1.53 فیصد رہی
دہلی میں کورونا انفیکشن کی شرح 1.53 فیصد رہی

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1072 نئے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور 117 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں پوزیٹیو معاملوں کی شرح 1.53 فیصد پر آ گئی ہے۔

صحتیاب لوگوں کی تعداد نئے متاثرہ معاملات کی تعداد سے زیادہ ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3725 فعال کیسوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد 16378 ہوگئی ہے۔

دہلی میں پوزیٹیو شرح 1.53 فیصد ہے جبکہ کورونا سے اموات کی شرح 1.67 فیصد ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 1072 نئے معاملوں کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14،22،549 ہوگئی ہے جبکہ 4251 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 13،82،359 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران 117 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23،812 تک پہنچ گئی۔ قومی دارالحکومت میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1.67 فیصد ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70،068 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جن میں سے 49،348 آر ٹی پی سی آر / سی بی این ٹی / ٹرونٹ اور 20720 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت کے اسپتالوں میں 25084 کوویڈ بیڈ ، وقف کووڈ کیئر سنٹرز میں 6332 ،وقف کووڈ ہیلتھ کیئر سنٹرز میں 606 بیڈ دستیاب ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.